(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) جلبوہ جیل کے سابق جیلر نے کہا ہے کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ فلسطینی باشندے اسرائیلی حکام سے زیادہ ذہین اور حاضر دماغ ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے مشرقی شہر جنین میں واقع اسرائیل کی سب سے محفوظ ترین جیل "جلبوع” سے چھ فلسطینی قیدیوں کے فلمی انداز میں فرار ہونے پر جیل کے سابق جیلر "ایلی گبائی "نے کہا ہے کہ مجھے افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑرہا ہے کہ فلسطینی باشندے اسرائیلیوں سے کہیں زیادہ ذہین اورتخلیقی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 2014 میں جب میں اس جیل کا وارڈن تھا تو اس وقت اسی ٹوائلٹ سے ایک سرنگ بنائی گئی جس سے فرار کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا تھا انھوں نے بتایا کہ جو قیدی سزائے عمر قید کاٹ رہے ہیں وہ ایسے منصوبے بناتے رہتے ہیں۔