(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی چیف کا کہنا ہے کہ ہم مشرقی وسطیٰ میں ایران کے اتحادیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں، اورہمارا اصل مقصد خطے میں ایرانی اثرورسوخ کو کم کرنا ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ معلومات کےمطابق صہیونی ریاست اسرائیل کے آرمی چیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملے کے لیے تیزی سے تیاریاں کر رہا ہے جس کے لیے دفاعی بجٹ میں خطیر رقم کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔
اسرائیلی چیف آف جنرل اسٹاف اویو کوچاوی نےبیان میں کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے تیاریوں میں تیزی آرہی ہے اور اسی مقصد کے لیےخفیہ معلومات اور زیادہ سے زیادہ اسلحے کا حصول درکار ہے جس پر ہماری تمام توجہ مبذول ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مشرقی وسطیٰ میں ایران کے اتحادیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں، اورہمارا اصل مقصد خطے میں ایرانی اثرورسوخ کو کم کرنا ہے۔