• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

ممنوعہ مواد کی آڑ میں محاصرے کو قانونی جواز فراہم کیا جا رہا ہے: حماس

بدھ 07-07-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_hamas9

اسلامی تحریک مزاحمت. حماس. نے چار سال سے محاصرہ زدہ غزہ میں ممنوعہ مواد روکنے کی آڑ میں اسرائیل کی طرف سے امدادی سامان اور بنیادی ضرورت کی اشیا کی ترسیل روکنے کی شدید مذمت کی ہے، حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل ممنوعہ مواد کی ترسیل روکنے کی آڑ میں غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے تسلسل اور فلسطین میں اپنے ناجائز تسلط کو طول دینا چاہتا ہے. منگل کے روز شام کے دارالحکومت دمشق میں حماس کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی میں نرمی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں، اسرائیل بنیادی ضرورت کی اشیاء کو بھی "ممنوعہ سامان” قرار دے کر امدادی سامان کی ترسیل روکنے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیل کے اس اقدام کا مقصد معاشی ناکہ بندی کو قانونی جواز فراہم کرنا ہے. بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل غزہ کی ڈیڑھ ملین آبادی کے خلاف ظالمانہ پالیسی اپنائے ہوئے ہے، اسرائیل کی اس ظالمانہ پالیسی کے مطابق غزہ کے مفلوک الحال شہریوں سے ناروا سلوک کرنے کے نہایت خطرناک نتائج مرتب ہوں گے. بیان میں حماس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جارحیت اور غیر قانونی ہتھکنڈوں کے استعمال کے بجائے غزہ کے تمام بحری اور بری راستے، تمام راہداریاں کھول دے اور شہر میں امدادی سامان کی ترسیل کے سلسلےمیں ممنوعہ اور غیرممنوعہ کی شرائط عائد نہ کرے. حماس نے عالمی برادری اور آزادی کے علمبردار ممالک پر زور دیا کہ وہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کرانے کے لیے اسرائیل پر دباٶ ڈالیں. واضح رہے کہ حال میں اسرائیلی وزارت خارجہ نے مختلف اشیاء کی ایک فہرست جاری ہے جس میں موجود تمام اشیاء کی غزہ کو فراہمی ممنوع قرار دی گئی ہے. اسرائیلی وزارت خارجہ کی تیار کردہ فہرست میں غذائی سامان، تعمیرات، گھریلوسامان اور بنیادی ضرورت کی کئی دیگر چیزیں بھی شامل ہیں

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.