(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے فلسطینی وزارت تعلیم کے دفتر کے ملازمین سے ملاقات کے بہانےاسکول کی عمارت میں داخل ہوکر اساتزہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ صہیونی فوج نےاسکول کی پرنسپل اکرام الوحیدی کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے وادی الجوز میں صہیونی قابض فوج کی جانب سےاسکول کے اوقات میں ینگ مسلم ویمنز سیکنڈری سکول پر دھاوا بولا گیااور فلسطینی وزارت تعلیم کے دفتر کے ملازمین سے ملاقات کے بہانےعمارت میں داخل ہوکر اساتزہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ صہیونی فوج نےاسکول کی پرنسپل اکرام الوحیدی سمیت 6 اساتذہ کو گرفتار کر لیا۔
قابض فوج نے اسکول کی تنصیبات کے معائنہ کے دوران متعدد کمپیوٹر اور فائلیں ضبط کرلیں جبکہ دو اساتذہ لما ابو السعود اور غدیر الجولانی کو صہیونی تفتیشی مرکز المسکوبیہ پیشی کے لیےسمن ارسال کردیے۔