(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اردنی یونیورسٹی کی طالبہ نے امریکی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں اردن کے مدمقابل کے طور پر قابض ریاست اسرائیل کے طالب علم کو مدمقابل تجویز کرنے پر عالمی منصوبے سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔
علم تعمیرات کی طالبہ لینا الحورانی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر جان ہاپکنز یونیورسٹی کے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹ عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد کی دنیا میں شہروں کے لیے معاشی، ماحولیاتی اور شہری حل پیدا کرنے کے بارے میں ہے۔
انھوں نے لکھا، "شہروں کی بحالی کے لیے اسمارٹ حل بنانے کے بعد 99 ممالک کے 631 شہر اس منصوبے کے لیے اہل تھے”۔ "ان میں سے 50 مشرقی وسطیٰ کے شہر تھےجن میں عمان، تل ابیب سمیت مشرقی وسطیٰ کے دیگر شہر شامل تھے مقابلے میں جیتنے والا خوش نصیب طالب علم 10 لاکھ ڈالرکا مستحق قرار پائے گا تاہم میں اس پراجیکٹ سے صرف اسلئے دستبردار ہورہی ہوں کہ میں صیہونی ریاست کے خلاف ہوں احتجاجاًاس منصوبے سے علیحدگی اختیار کررہی ہوں۔