(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) الشیخ اکرمہ صبری نے کہا کہ صہیونی آبادکاروں کے مسجد اقصیٰ کے صحن پر منظم دھاوے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انہیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنا مسلمانوں کے قبلہ اول پر قبضے کی گمراہ کن کوشش اور سازش ہے۔
قابض اسرائیلی ریاست مسجد اقصٰی کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صہیونی ریاست مسجد اقصٰی کے انتظامی امور کے حوالے سے اسلامی اوقاف کے اختیارات کو سلب کرنے کی مجرمانہ کوشش کر رہی ہے ۔
انہوں نے مسجد اقصیٰ میں یہودی آبادکاروں کے دھاووں اور مذہبی یلغار کے خطرناک نتائج کی تمام ترذمہ داری صہیونی ریاست پرعائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نہ صرف مسجد اقصیٰ پر دھاووں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ مقدس مقامات کے جذبات کو مشتعل کرنے کے لیے وہاں ہر اشتعال انگیز اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں، صہیونی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ کے صحن پر منظم دھاوے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انہیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنا مسلمانوں کے قبلہ اول پر قبضے کی گمراہ کن کوشش اور سازش ہے۔
الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قبلہ اول پر ہونے والی یلغار کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے قبلہ اول کے حوالے سے منفی کردار کی بھی شدید مذمت کی۔