(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج فلسطینیوں کی ملکیت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منہدم کر دیتی ہے جس کے بعد گھر یا دکان سے محروم ہونے والے فلسطینی اپنے پورے خاندان سمیت غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست میں صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرالخلیل کے نزدیک الحرايق کے پڑوس میں ایک فلسطینی ملکیتی تجارتی ورکشاپ کو مسمار کردیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج نے بلڈوزروں کی مدد سےالحرايق میں گاڑیوں کی مرمت کے 200 مربع میٹر فلسطینی ملکیت کی تجارتی ورکشاپ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کرنا شروع کر دیاجس کے بعد ورک شاپ کے مالک اور وہاں کام کر تے مزدوروں کے سامنے ان کی قانونی ملکیت کو تباہ کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ قابض فوج روزانہ کی بنیاد پر کسی نہ کسی فلسطینی کے گھر یاکام کی جگہ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منہدم کر دیتی ہے جس کے بعد گھر یا دکان سے محروم ہونے والے فلسطینی اپنے پورے خاندان سمیت غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔