• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 22 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہیں: صہیونی وزیر اعظم

جمعرات 26-08-2021
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
حماس کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہیں: صہیونی وزیر اعظم
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) نفتالی بینیٹ نے کہا کہ فلسطینی امن نہیں چاہتے اور ضرورت پڑنے پر غزہ میں کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر اسرائیل غزہ کی پٹی کی حکمراں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہے۔

نفتالی بینیٹ نے القدس میں فلسطینی قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کے امریکی منصوبوں کی حمایت کرنے سے انکار کیا اور مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی صہیونی بستیوں کے حوالے سے بھی کہا ہے کہ اگرچہ امریکی صدر جو بائیڈن کی مخالفت کا سامنا ہےتاہم ان یہودی بستیوں میں بھی توسیع کی جائے گی اورہم ان کومزید وسعت دیں گے ۔

صہیونی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وہ جوبائیڈن سے ملاقات کے دوران امریکا کے ساتھ "اسرائیل” کے تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے جو نیتن یاہو اور ڈیموکریٹک انتظامیہ کے مابین کشیدگی کا شکار ہوگئے تھےجبکہ ایران کے بارے میں ایک نیا اسٹریٹجک وژن پیش کریں گے جس میں تہران کے علاقائی اثر و رسوخ اور جوہری عزائم کے مخالف عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا ، ایران کے خلاف سفارتی اور معاشی اقدامات کرنا اور اس پر اسرائیل کے خفیہ حملے جاری رکھنا شامل ہیں۔

Tags: القدسامریکی صدر جو بائیڈنحماسغزہمقبوضہ مغربی کنارہنفتالی بینیٹنیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.