(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی کمپنیاں رافیل ملٹری انڈسٹریز” ، "ایلٹا سسٹمز” ، اور "ایم پریسٹ” آئرن ڈوم تیارکرتی ہیں اور انہوں نے مشترکہ طور پر اس نظام کے تجربے میں امریکی فوج کی مدد کی جس کے نتیجے میں امریکا میں آئرن ڈوم کے ذریعے ایک ڈرون سمیت دیگر اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
عالمی ذرائع ابلاغ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزارتِ دفاع کی جانب سے بیان جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق امریکی فوج نے اپنی سرزمین میں جنوب مغربی ریاست نیو میکسیکو میں "وائٹ سینڈس” ٹیسٹ یارڈ میں اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام "آئرن ڈوم” کا پہلا تجربہ کردیا ہے۔
اسرائیلی اخبار ’ٹائمز آف اسرائیلمیں بھی اس خبرکے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ آئرن ڈوم کی بیٹریوں کی فراہمی کے 8 ماہ بعد اسرائیلی کمپنیوں کی مدد سے امریکی فوج نے آئرن ڈوم کا تجربہ کیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق اسرائیلی کمپنیاں "رافیل ملٹری انڈسٹریز” ، "ایلٹا سسٹمز” ، اور "ایم پریسٹ” آئرن ڈوم تیارکرتی ہیں اور انہوں نے مشترکہ طور پر اس نظام کے تجربے میں امریکی فوج کی مدد کی تھی ، سنہ 2019 کے معاہدے کے تحت اسرائیل نے آئرن ڈوم کی دو بیٹریاں امریکا کو فروخت کیں جن میں سے پہلی 2020 کے آخر میں اور دوسری جنوری 2021 میں فراہم کی گئی تھی۔ .