(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)مصرنے فلسطینی حکام کو سرحد کی بندش کیلئے باضابطہ طورپر مطلع کردیا ہے تاہم یہ بندش کتنے روز تک جاری رہے گی اس حوالے سے مزید کسی تفصیل کو میڈیا کے سامنے نہیں لایا گیا ہے۔
فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے میڈیاکوبتایا ہے مصری حکام نے فلسطینی وزارت داخلہ کے حکام کو باضابطہ طورپر مطلع کردیا ہےکہ غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کیاجارہاہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قابض صیہونی ریاست نے مقبوضہ فلسطین کےمحصور شہر غزہ کیلئے 35 سے زائد اشیائے ضروریہ پر بھی پابندی عائد کردی تھی جس کے باعث غزہ کے بیس لاکھ سے زائد شہری شدید اذیت کا شکار ہیں۔