(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی شرپسندوں نے زیتون کے باغ میں داخل ہوکر کام کرتے فلسطینی مزدوروں کو زدوکوب کیااور ان کے سامنے پچاس سے زائددرختوں کو شدیدنقصان پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزقابض ریاست اسرائیل میں نابلس کے علاقے میں صہیونی شرپسندوں کے ایک گروہ نے فلسطینیوں کے زیتون کے باغ میں داخل ہوکر کام کرتے مزدوروں کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا اور کئی درختوں کی قیمتی لکڑیوں کو ضبط کیا اور ٹرک میں ڈال کر فرار ہوگئے۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج کی موجودگی میں اسرائیلی شر پسندوں نے کھلی دہشت گردی پھیلاتے ہوئے فلسطینیوں کو شدید نقصان پہنچایا اور باغ میں کام کرنے والے مزدورں کی شکایت پر کوئی ردعمل ظاہرنہیں کیاجس سے صہیونی آباد کاروں کے دہشت گردانہ عزائم کی حوصلہ شکنی ممکن ہو۔