(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاستی دہشتگردی، صیہونی آبادکاری اور بلا جوازگرفتاریوں کے خلاف احتجاج کرنے والے سیکڑوں فلسطینیوں پر صیہونی فوجی نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے براہ راست فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کےنیتجے میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ غرب اردن کے جنوبی شہر نابلس میں بیتا کے مقام پر غیر قانوین یہودی آبادکاری کی تیزی سے بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف پر امن احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کیلئے قابض اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے براہ راست گولیاں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 120 تک پہنچ گئی ہے ۔
موقع پر امدادی کام کرنے والے ہلا ل احمر کے حکام کاکہنا ہے کہ صیہونی فوج کی وحشیانہ آنسو گیس کی شیلنگ سے 91 فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ دیگر فائرنگ سے زخمی ہوئے جس میں اکثریت کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔