(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ القدس کی آزادی تک فلسطین کی آزادی کا تصور نہیں کیا جا سکتا، خدا نے ہمیں سیف القدس کی جنگ کے دوران صحیح وقت اور مناسب طریقے سے مسجد اقصیٰ اور القدس کے دفاع کا فیصلہ کرنے کی صلاحیت سے نوازا۔
قابض صیہونی ریاستی حمایت یافتہ شرپسند صیہونی آبادکاروں کی جانب سے قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں آتشزدگی کی گھناؤنی کارروائی کی 52ویں برسی کے موقع پر تیسرے بین الاقوامی علمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ القدس ہمارا ہے اور ہم اس کی آزادی تک مزاحمت جاری رکھیں گے، انھوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ القدس عظیم فتح اور ہماری سرزمین کی آزادی کے حصول کا مرکزی نقطہ ہےاور "سیف القدس ، آزادی کا باب ہے۔
انھوں نے کہا کہ القدس ہماری زندگیوں میں سب سے اہم ہے القدس کی آزادی تک فلسطین کی آزادی کا تصور نہیں کیا جا سکتا خدا نے ہمیں سیف القدس کی جنگ کے دوران صحیح وقت اور مناسب طریقے سے مسجد اقصیٰ اور القدس کے دفاع کا فیصلہ کرنے کی صلاحیت سے نوازاہے۔