(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے لبنانی سرحد پر اقوام متحدہ کی امن فوج کے دفتر کے سامنے لبنانی شخص کو گالی مار کر شدید زخمی کردیا۔
لبنان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ روز صیہونی فوج نے لبنان کے سرحدی علاقے شعبا کے قصبے سدانہ میں اقوام متحدہ کی امن فوج (UNIFIL) بٹالین کے ایک مرکز کے سامنے ایک شخص کو بلا جواز گولیاں مار کرزخمی کردیا، زخمی ہونے والے شخص کے بارے میں مزید کچھ نہیں بتایاگیا تاہم یہ کہا گیا ہے کہ زخمی شخص اپنے مویشیوں کو چرارہا تھا اس دوران صیہونی اسناپئرز نے نشانہ بنایا ۔
واقع کے بعد سے لبنان اور صیہونی ریاست کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ اس سے قبل لبنان کے علاقے سے اسرائیلی مغربی شہر جلیل کے علاقےمیں دو راکٹ فائر کیے گئے تھے جن میں سے ایک کو روک دیا گیا جبکہ دوسرا ایک کھلے علاقے میں گرا۔ قابض فوج نے جوابی کارروائی کے طور پر جنوبی لبنان میں اہداف پر بمباری کی۔