• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیلی فوج کے تشدد سے درجنوں فلسطینی قیدی زخمی

منگل 06-07-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_iof-prison

بدنام زمانہ صہیونی عقوبت خانے”مجد” میں قابض اسرائیلی انتظامیہ اور فوج کے فلسطینی قیدیوں پر وحشیانہ تشدد سے درجنوں قیدی زخمی ہو گئے ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کےمطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب قابض صہیونی فوج کی "نخشون” فوجی یونٹ کے دسیوں اہلکار موبائل فونز کی تلاش کی آڑ میں جیل میں”نوعمر قیدیوں” کی بارک میں داخل ہوئے، جیل میں داخل ہوتے ہی صہیونی فوج نے قیدیوں پر اندھا دھند لاٹھی چارج شروع کر دیا، قیدیوں نے فوج اور انتظامیہ کے تشدد کے خلاف شدید نعرے بازی کی، تاہم موقع پر موجود پولیس اور فوجی تفتیش کاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور اشک آور گیس استعمال کی، جس سے درجنوں قیدی شدید زخمی ہو گئے. موبائل فونز کی تلاش کی آڑ میں اسرائیلی فوجیوں نے جیل میں گھس کر فلسطینی قیدیوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا. قیدیوں سے تلاشی کے دوران ہونے والے تشدد کے بعد جیل کی دیگر بارکوں میں موجود قیدی بھی باہر نکل آئے، جس کے بعد صہیونی فوج اور قیدیوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں، قیدیوں کو واپس اپنی بیرکوں میں لے جانے کے لئےاضافی نفری طلب کی گئی. ذرائع کے مطابق قابض فوج نے قیدیوں کو انکی بیرکوں میں اور کوٹھڑیوں میں ڈالنے کے بعد انہیں بیڑیوں میں جکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا. دوسری جانب قیدیوں پر اسرائیلی انتظامیہ کے بڑھتے ہوئے تشدد کے خلاف فلسطینی کلب برائے اسیران نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.