(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی مسلح صیہونی آبادکاروں نے فلسطینی بستی پر حملہ کیا تاہم فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے فوری مزاحمت پر آبادکارفرار کسی قسم کےجانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی آبادکاری کی سرگرمیوں پر نظررکھنےو الے ادارے کے نمائندے غسان دغلس نے فلسطین کے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبہ جو ایک کلومیٹر دور غیر قانونی صیہونی بستی سے ملتی ہے وہاں سے تعلق رکھنے والے درجنوں شرپسند صیہونی مسلح آبادکاروں نے فلسطینی بستی پر حملہ کیا گاڑیوں اور گھروں کے شیشے توڑ ڈالے ، اطلاع ملتے ہی فلسطینی نوجوانوں نے مزاحمت کی اور صیہونی آبادکاروں کو آبادی میں داخل ہونے سے روکا جس کے باعث آبادکار فرار ہوگئے ۔