(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)صیہونی فوجیوں نے چھاپہ مار کارروائیوں کےدوران فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کی اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کم سے کم آٹھ فلسطینی شہریوں کو گرفتارکرلیا ۔
مقامی ذرائع کےمطابق قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کی تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار کرتےہوئے مکینوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کم سے کم آٹھ فلسطینی شہریوں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ۔
گرفتارکئے جانے والوں میں طوباس کا رہائشی اور حالیہ اسرائیل جیل سے رہا ہونے والا فلسطینی یاسر الخطیب بھی شامل ہے جو دو روز قبل ہی اسرائیلی جیل میں چھ ماہ قید کاٹ کر رہا ہوا تھا ، جنوبی مغربی کنارے میں ابو نجیم کے علاقے سے دو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔نابلس ایک باپ اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔ فورسز نے کفر قلیل قصبے پر بھی چھاپہ مارا اور ایک فلسطینی شخص کو حراست میں لے لیا۔
قابض فوج نے عید پناہ گزین کیمپ ، الخلیل اور مغربی کنارے کے علاقے اجلیل سے ایک ایک فلسطینی شہری کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقامات پر متنقل کردیا ۔