(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس فلسطینیوں کے خلاف مجرمانہ اقدامات جن میں تشدد اور قتل جیسے سنگین جرائم شامل ہیں ان کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے معروف عبرانی اخبار ہاریتز میں شائع ایک سنسنی خیز رپورٹ کے مطابق قابض صیہونی ریاست کی پولیس فلسطین میں عرب باشندوں کے خلاف جرائم پیشہ کی کارروائیوں جس میں تشدد اور قتل جیسے سنگین جرائم شامل ہیں جرائم پرخاموشی اور چشم پوشی کا مظاہرہ کررہی ہے جو جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ فراہم کرنے کے مترادف ہے ۔
اخباری رپورٹ کے مطابق عرب باشندوں کےقتل اور تشدد کے کئی واقعات میں اسرائیلی پولیس کو مجرموں کا علم ہے مگر اس کے باوجود ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔
اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اندرون فلسطین میں فلسطینیوں کے قتل کے واقعات کے عینی شاہد اور گواہ موجود ہیں جن کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں مگر اس کے باوجود اسرائیلی پولیس ان ثبوتوں کی بنیاد پر یہودی آباد کاروں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے گریز کررہی ہے۔