(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فورسز نے فلسطینیوں کی املاک اور پانی کے کنوؤں کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کردیا مذکورہ پانی کا ذخیرہ 50 سے زائد فلسطینی خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرتا تھا۔
مقامی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق قابض صیہونی افواج نے آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں فلسطینی خاندانوں کی ملکیتی املاک کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بغیر کسی نوٹس کے مسمار کردیا اس کے ساتھ ساتھ پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے بنائے گئے ٹینک اور ایک کنوئیں کو بھی تباہ کردیا ۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ قابض فورسز نے جن املاک اور پانی کے ٹینک کو تباہ کیا وہ گذشتہ بیس سالوں سے فلسطینیوں کے زیر استعمال تھا ، قابض فورسز کا کہنا ہے کہ یہ املاک غیر قانونی طورپر تعمیر کی گئی ہیں اس لئے مسمار کی گئی ۔