(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بحرین کے اہم وزیر چار روزہ دورے پر قابض صیہونی ریاست پہنچے ہیں جہاں وہ اسرائیلی وزیرخارجہ سے ملاقات میں قابض ریاست کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
قابض صیہونی ریاست کے معروف عبرانی زبان کے اخبار نے خبر دی ہے کہ خلیجی ریاست بحرین کے نائب وزیر خارجہ عبداللہ بن احمد آل خلیفہ گذشتہ روز چار روزہ دورے پر اسرائیل کے دار الحکومت تل ابیب پہنچے ہیں جہاں وہ اسرائیلی صدر یتزحاق ہرٹرزوگ اور وزیر خارجہ یائیرلبید سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بحرینی نائب وزیرخارجہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر کرنے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیا ل کریں گے اور حالیہ بین الاقوامی صورتحال پر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی گفتگو کریں گے
واضح رہے کہ بحرین نے امریکی ثالثی سے 15 ستمبر 2020ء کو بحرینی عوام کی امنگوں کے خلاف فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جسے فلسطینی قوم نے’خیانت‘ قرار دیا تھا۔