(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسلح شرپسند صیہونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی ملکیت زیتون کے باغ پر حملہ کیا اور تمام درختوں کو جلاکر راکھ کردیا۔
غیر قانونی صیہونی آبادکاری اور آبادکاروں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ادارے کے نمائندے غسان دغلس نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز غیر قانوی صیہونی آبادکاروں کے مسلح گروہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے علاقے وادی الوطاوط میں سقفان الضبع کے مقام پر فلسطینیوں کے زیتون کے ایک باغ پرحملہ کرکے زیتون کے دسیوں پھل دار درختوں کو آگ لگادی اور پورے باغ کو اجاڑ ڈالا۔
صیہونی آبادکاروں نے باغ میں گھس کرالیکٹرک آری کی مدد زیتون کے دسیوں پھل دار پودے کاٹ ڈالے۔ کاٹے گئے درختوں میں سے بعض کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کی املاک کی مسماری، اراضی پرقبضے اور قیمتی درختوں کے باغات کو تباہ کرنا روز کا معمول بن چکا ہے۔