(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے زیر تسلط وادی گولان اور الجلیل شہر میں کم سے کم دس راکٹ حملے کئے گئے ہیں ، حزب اللہ کے راکٹ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کے باوجود ہدف پر پہنچ گئے۔
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں پر راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے ان حملوں کی تصدیق اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بھی کی ہے جس میں اسرائیلی فوج کے خوفزدہ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مزارع شعبا کے قریب اسرائیلی تنصیبات پر کم سے کم 10 راکٹ داغے گئے ہیں جو جدید ترین اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم کے ہوتے ہوئے اپنے ہدف پر پہنچا ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز گیارہ بج کر پندرہ منٹ پر الشہید علی کامل محسن اور شہید محمد قاسم طحان گروپوں نے مزارع شعبا کے قریب اسرائیلی ریاست کے زیرتسلط علاقوں پر راکٹ حملے کیے گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ راکٹ حملے جمعرات کے روز لبنان میں الجرمق اور الشواکیر کے مقامات پر اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کا رد عمل ہے۔قبل ازیں جمعہ کو اسرائیلی فوج نےعیت قینیا یہودی کالونی، نافیہ اتیف اور وادی گولان میں سنیر کے مقامات پر لبنانی راکٹ حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی طرف سے کم سے کم 10 راکٹ داغے گئے جن میں سے بیشتر کو فضائی دفاعی نظام نے ہدف تک پہنچنے سے قبل فضا ہی میں تباہ کردیا۔