(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ عالمی امن کیلئے مسئلہ فلسطین و کشمیر کا حل کشمیریوں اور فلسطینیوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا ناگزیر ہے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمن العسومی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفدنے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان کی قیادت خطے اور عالمی سطح پر امن و بھائی چارے کی فضاء کے فروغ پر عمل پیرا ہے انہوں نے مسلم امہ کو درپیش جیلنجز کے حل کیلئے کثیرالجہتی اتحاد وقت کی عین صرورت قرار دیا۔
عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمن العسومی نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عرب دنیا میں ایک اہم ملک تصور کیا جاتا ہے۔