(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکہ میں کام کرنے والے ایک اسرائیلی تھنک ٹینک نے صیہونی کابینہ کو سازشی مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو فریب دیں تا کہ وہ مزاحمت سے دستبردار ہوجائیں۔
امریکا میں موجودمڈل ایسٹ انجمن نامی تھنک ٹینک کے ڈائریکٹر گرگ رومن نے اسرائیلی کابینہ کو ایک سازشی تجویز میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے اسٹیک وکیروٹ کی پالیسی پر کاربند رہیں۔
ذرائع کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل کی نئی کابینہ کے اجلاس میں اسرائیلی تھنک ٹینک کے سربراہ کی جانب سے فلسطینیوں کے حوالے سےایک سازشی تجویز پیش کی گئی ہے کہ فلسطینیوں سے مقابلے کی بجائے مسئلہ فلسطین کے حل کے نام سےدھوکے میں رکھ کرانہیں مزاحمت سے دستبردار کیا جائے۔
امریکا میں موجود میڈل ایسٹ انجمن نامی تھنک ٹینک کے ڈائریکٹر گرگ رومن نے اسرائیلی کابینہ کو تجویز میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے اسٹیک و کیروٹ کی پالیسی پر کاربند رہیں اور ایک جنگجو حریف پر فتح کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کو دشمنی ترک کرنے پر آمادہ کر لے تاکہ وہ دشمنی چھوڑنے پر تیار ہو جائے اور مزاحمت سے دستبردار ہو جائے۔