(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت 4،850 فلسطینی سیاسی قیدی ہیں، ان قیدیوں میں 540 ایسے قیدی ہیں جو بغیرکسی الزام یا مقدمے کے قید ہیں جبکہ 225 بچےاور 41 خواتین بھی ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی قیدی کلب کے مطابق اسرائیلی قابض حکومت کی جانب سے ماہ جولائی 2021 میں 98 انتظامی حراست کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
قیدی کلب کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض حکام نے جولائی 2021 میں286 نئے غیرقانونی انتظامی حراست کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ 60 زیر حراست فلسطینی قیدیوں کی انتظامی حراست میں تجدید کی گئی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کی انتظامی حراست بین الاقوامی قانون کے تحت غیرقانونی ہے، تاہم قابض ریاست میں اسے بے گناہ فلسطینی عوام کوذہنی اور جسمانی اذیتیوں سے دوچار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہےاور یہ حراست کئی مہینوں سے لیکر سالوں پر محیط ہوتی ہے۔
اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت 4،850 فلسطینی سیاسی قیدی ہیں، ان قیدیوں میں 540 ایسے قیدی ہیں جو بغیرکسی الزام یا مقدمے کے قید ہیں جبکہ 225 بچےاور 41 خواتین بھی ہیں۔