(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج مقبوضہ بیت المقدس کے کئی محلوں سے مقامی فلسطینیوں کو زبردستی نکال رہی ہے اورصہیہونی آبادکاری مہم کے ذریعے غیرقانونی آباد کاروں کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر کے صہیونیوں کو آباد کر رہی ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کی جاری کردہ ایک رپورٹ کےمطابق ماہ اگست کے ابتدا سے اب تک امریکہ میں مقیم 172 صہیونی آباد کار مقبوضہ فلسطین پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2020 میں دنیا بھر سے 14000 سے زائد صہیونیوں نے صہیونی ریاست اسرائیل کے حکام کو مقبوضہ فلسطین منتقل ہونے کے لیے درخواستیں جمع کرائی تھیں جن کی منظوری دیتے ہوئے صہیونی حکام کی جانب سے 2000سے زائد یہودیوں کو اسرائیل منتقل ہونے کے اجازت نامے مہیا کر دیے گئے ہیں جس کے بعد جلد ہی یہ 2000 صہیونی مقبوضہ فلسطین میں مستقل بنیادوں پرآبادکاروں کی حیثیت سےرہائش پزیر ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ قابض ریاست کی فوج مقبوضہ بیت المقدس کے کئی محلوں سے مقامی فلسطینیوں کو زبردستی نکال رہی ہے اورصہیہونی آبادکاری مہم کے ذریعے غیرقانونی آباد کاروں کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر کے صہیونیوں کو آباد کر رہی ہےجس کی ایک مثال اسرائیلی سپریم کورٹ ہے جس نے گذشتہ روز شیخ جارح کے فلسطینی رہائشیوں کوسات دن کی مہلت دیتے ہوئے حکم ناے جاری کیے ہیں کہ فلسطینی اپنے مکانات صہیونی آباد کاروں کو منتقل کریں دوسری صورت میں انہیں اپنے ہی گھروں میں رہائش کا کرایہ ادا کر نا ہوگا۔