(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں نے اسرائیلی جیلوں میں بغیر کسی جرم کے قید بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہلال احمر کے صدر دفتر کے باہر احتجاج کیا۔
تفصیلات کےمطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر البریح میں ہلال احمر کے صدر دفتر کے سامنے مقبوضہ فلسطین میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں نے صیہونی جیلوں میں بغیر کسی جرم کے قید فلسطینیوں جو اس غیر قانونی حراستی پالیسی کے تحت گرفتارکے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کیلئے ایک پر امن احتجاجی مظاہر کیا۔
مظاہرین نے پر امن طریقے سے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی انتظامی ریاستی گرفتاریوں کو فی الفور ختم کیا جائے اور اگر ان فلسطینیوں پر کوئی الزام ہے تو اس کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ صیہونی زندانوں میں خواتین سمیت سیکڑوں فلسطینی باشندے غیرقانونی انتظامی حراستی پالیسی کے تحت قید ہیں جن میں سے 14 بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بین الاقوامی قانون کے تحت انتظامی نظربندی غیر قانونی ہے، تاہم قابض ریاست اسے فلسطینی عوام کو دبانے کے لئے استعمال کرتی ہے۔اسرائیلی حکام باقاعدگی سے انتظامی حراست کا استعمال کرتے ہیں اورانھوں نے کئی برسوں سے ہزاروں فلسطینیوں کو کئی ماہ سے لے کر کئی سالوں تک بغیر کسی جرم کے جیلوں میں قید رکھا ہے۔
اس وقت صیہونی زندانوں میں 4،850 فلسطینی قیدی ہیں، ان قیدیوں میں 540 انتظامی قیدی بھی بغیرکسی الزام یا مقدمے کی سماعت کےقید ہیں جبکہ ان قیدیوں میں 225 بچے اور 41 خواتین قیدی شامل ہیں۔