(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آبادکار شر انگیزی کے لیے مسلسل مسجد اقصٰی کی بے حرمتی جاری رکھے ہوئے ہیں اور عالم اسلام کی غیرت کو للکار رہے ہیں لیکن غیرت مسلم زندہ ہونے کا نام نہیں لیتی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایک مرتبہ پھر صہیونی آباد کاروں کے منظم گروہ نے مسجد اقصٰی میں جوتوں سمیت گھس کر مقدس مقامات کی بےحرمتی کی جبکہ مسلمان نمازیوں پراشتعال انگیز فقرے کسے اورمذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مسجد کے صحنوں میں آزادانہ گھومتے ہوئے نمازیوں کو پریشان کیا۔
اس موقع پر اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی نے شر پسند صہیونیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا اور شر انگیزی پھیلانے والے سیکڑوں اسرائیلی آباد کار دیر تک نمازیوں کو اشتعال دلانے کی کوششیں کر تے رہے۔
واضح رہے کہ صہیونی آباد کار اسرائیلی فوج کی سر پرستی میں مسلمانوں کو مذہب کے بنام پر اشتعلال دلاتے ہیں اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کر تے ہیں تاکہ در عمل کے طور پر فلسطینی جوابی کارروائی کریں جس کے بہانے صہیونی فوج فلسطینیوں کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم تفتیشی مراکز میں تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔