(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بینی گینٹز اپنے فرانسیسی ہم منصب فلورنس پارلی سے ملاقات کریں گے اور پیگاسوس نامی اس اسرائیلی سافٹ ویئر کے حوالے سے جس میں فرانسیسی کی جاسوسی کا انکشاف کیا گیا ہے سے متعلق واضح اور تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کے وزیردفاع بینی گینٹز اسرائیلی سوفٹ ویئر کمپنی این ایس او جس کے بارے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس نے دنیا بھر کی اہم شخصیات کے فون ہیک کر کے اہم خفیہ معلومات چوری کی ہیں سےمتعلق فرانسیسی حکام کو تفصیلی وضاحت دینےکے لئے رواں ہفتے پیرس کا سفر کریں گے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق بینی گینٹز اپنے فرانسیسی ہم منصب فلورنس پارلی سے ملاقات کریں گے اور پیگاسوس نامی اس اسرائیلی سافٹ ویئر کے حوالے سے جو کہ ایک عالمی جاسوسی اسکینڈل بن کر سامنے آیا ہےاور جس کے ذریعے فرانسیسی صدر عمانویل میکرو ن کی جاسوسی کا انکشاف کیا گیا ہے سے متعلق واضح اور تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔