(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ کی پٹی میں عالمی وباء سےاب تک کے متاثر ہ افراد کی مجموعی تعداد 116،108 بتائی جاتی ہےجبکہ وائرس کے ہاتھوں مجموعی 1093 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں وزارت صحت کی جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 892 لیبارٹری ٹیسٹ کروائے گئے جن میں کوروناوائرس کےنئے69کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ وائرس کا شکار ہوکر ایک فلسطینی کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 113 ہےجن میں عالمی وباءسےاب تک متاثر ہ افراد کی مجموعی تعداد 116،108 بتائی جاتی ہےجبکہ وباء سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 114،115 ہے اس کے ساتھ ہی وائرس کے ہاتھوں 1093 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔