(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی آبادکار اب تک متعدد مرتبہ مسجد اقصٰی پر حملہ کر چکے ہیں اور مقدس مقامات کی بےحرمتی کرتے ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینی باشندے مشتعل ہوتے ہیں اور پھر دونوں جانب سے جھڑپوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوج کے مکمل تحفظ میں صہیونی شر پسند آباد کاروں نے ایک مرتبہ پھر مسجد اقصٰی پر دھاوا بال دیا،یہ آباد کار شر پسند عناصر ایک گروہ کی صورت میں مسجد کے مغربی دروازے سے داخل ہوئے اور مسجد میں موجود فلسطینیوں کو زدوکوب کر تے ہوئے مقدس مقامات کی ایک بار پھر بے حرمتی کی۔
خیال رہے کہ مسجد اقصٰی کے منتظمین اور اوقاف کی جانب سے سے بار بار اعتراضات اور انتباہ کے باوجود قابض اسرائیلی حکام کی اجازت سےصہیونی آباد کار اسرائیلی فورسز کی سرپرستی میں 2003 سے اب تک متعدد مرتبہ مسجد اقصٰی پر حملہ کر چکے ہیں اور مقدس مقامات کی بےحرمتی کرتے ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینی باشندے مشتعل ہوتے ہیں اور پھر دونوں جانب سے جھڑپوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جس میں اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے اوربڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں عمل میں آتی ہیں۔