(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) درجنوں شرپسند صیہونی آبادکاروں نےحضرت یوسف ؑ کے مزار پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر دھاوا بولااور مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز درجنوں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں نے صیہونی فوج اور پولیس کے حفاظتی حصار میں مقبوضہ مغربی کنارے کے مشرقی شہر نابلس میں حضرت یوسف علیہ سلام کے مزار پر دھاوا بولا اور یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مسلمانوں کے مذہبی مقامات کی بے حرمتی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شر پسند صیہونی آبادکاروں نے اس دوران عربوں اور اسلام مخالف اشتعال انگیز نعرے بازی کرتے ہوئے فلسطینیوں کو طیش میں لانے کی کوشش کی جس کے نیتجےمیں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی، صیہونی پولیس نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کیلئے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجےمیں متعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔