• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

صہیونی وزیر اعظم  سے جاسوسی سرگرمیوں پر فرانس  کی وضاحت طلبی

منگل 27-07-2021
in Uncategorized, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صہیونی وزیر اعظم  سے جاسوسی سرگرمیوں پر فرانس  کی وضاحت طلبی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دونوں ر ہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک  بات چیت میں فون کے ذریعے اسرائیلی جاسوسی پروگرام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تاہم  اس موضوع  کے حوالے سے گفتگو کی مزید تفصیلات جاری نہیںکی گئی ہیں۔

فرانس کے صدرعمانویل میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سے جاسوسی کی سرگرمیوں پر وضاحت طلب کر لی۔ غیرملکی تفصیلات  کے مطابق گذشتہ روز فرانسیسی صدرعمانویل میکرو ن کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں فرانسیسی صدر نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کوحالیہ دنوں میں منظرعام پر آنے والی اسرائیل سے متعلق جاسوسی پروگرام اور اسرائیل کی خفیہ سراغ رسانی کی سرگرمیوں پر تشویش ہے۔

دونوں ر ہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں فون کے ذریعے اسرائیلی جاسوسی پروگرام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تاہم دونوں رہنماؤں کےمابین اس موضوع  کے حوالے سے  گفتگو کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی  گئی ہیں۔

خیال رہے کہ فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو ایسے وقت میں ٹیلی فون کیا ہےکہ جب فرانس کی ایک غیر سرکاری تنظیم فروبیڈن اسٹوریز کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پیگاسوس کے ذریعے جن عالمی رہنماؤں کی جاسوسی کی گئی اور ان کا ڈیٹا چوری کیا گیا ان میں فرانسیسی صدر عمانویل میکرون بھی ہوسکتے ہیں۔

Tags: اسرائیلپیگاسوسعمانویل میکرو نفرانسفروبیڈن اسٹوریزنفتالی بینیٹ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.