• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مقبوضہ فلسطین: غزہ میں اسکول اور رہائشی عمارتوں پراسرائیلی بمباری

پیر 26-07-2021
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
مقبوضہ فلسطین: غزہ میں اسکول اور رہائشی عمارتوں پراسرائیلی بمباری
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر11روزہ بمباری کے بعد صہیونی فوج اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود اسرائیل سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آتش گیر غباروں کا بہانہ بنا کر وقفے وقفے سے غزہ کی پٹی پربمباری کر رہا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل  نے جنگی طياروں کے زریعے غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے ميں کچھ فلسطینی گھروں اور اسکول کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں رہائشی عمارتوں اور فلسطینی بچوں کا اسکول منہدم ہوگیا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس حوالے سے اسرائیلی فوجی ترجمان کا  بیان  سامنے آیا ہے کہ غزہ پر کیے گئے  فضائی حملے میں جس مقام کو نشانہ بنايا گيا ہے وہاں سے بارودی مواد کےآتش گیر غبارے اسرائيل کی جانب روانہ کيے جا رہے تھے جس کی وجہ سے کھیتوں میں آگ لگ گئی اور فصلیں جل کر تباہ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں 11 روزہ بمباری کے بعد اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا تاہم چند روز بعد ہی اسرائیل نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آتش گیر غباروں کا بہانہ بنا کر وقفے وقفے سے غزہ کی پٹی پر دوبارہ بمباری شروع کردی ہے۔

Tags: آتش گیر غبارےحماسصہیونی فوجغزہقابض ریاست اسرائیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.