(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی حکام کی جانب سے عیدالضحٰی پرفلسطینیوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے جگہ جگہ صہیونی فوجی چوکیوں پر فلسطینی باشندوں کی تلاشیاں اورپوچھ گچھ جاری۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حکام نے صہیونی فوج نے عیدالاضحی کے پہلے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید فوجی چوکیاں قائم کردیں ہیں اورفلسطینیوں کی آزادی پر مزید پابندیاں عائد ہوگئی ہیں، ان سینکڑوں چوکیوں میں تعینات ہزاروں فوجی مستقل بنیادوں پر فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے ساتھ تلاشی کے بہانے شہریوں کو روک کر ان سے بدسلوکی کی جارہی ہے جبکہ شہریوں کے داخلی اور بیرونی راستوں پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئےفلسطینیوں کے لیے آمدورفت کو بند کردیا ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں جنین اورالخضر قصبے میں اسرائیلی فوج نے جنوبی داخلے پر ایک چوکی قائم کردی اور فلسطینی باشندوں کی درجنوں گاڑیوںکو تلاشی کے بہانے کئی گھنٹوں تک علاقوں میںداخل ہونے سےروکے رکھاجبکہ اس بے ترتیب شناختی مہم کی آڑ میں صہیونی فوج نےمتعدد سڑکیںبند کردی جس سے فلسطینیوں کو عید الاضحی کا پہلا دن مناتے ہوئے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔