(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس ترجمان نے تصدیق کی کہ اسرائیل کی ناجائز ریاست فلسطینی اراضی کو چوری کرنے کے علاوہ اس پر صیہونی غیر قانونی آباد کاری کے نئے منصوبوں کی ساششوں میں ہے جس کے لیے فلسطینی خاموش نہیں رہیں گے اور اپنے حق کے لیےآواز اٹھا تے رہیں گے۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم کے جاری کردہ بیان کے مطابق گذشتہ مئی میں مقبوضہ مغربی کنارے میں گیارہ فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کے کل ذمہ دار صہیونی نوآبادیاتی آبادکار ہیں۔
بیان کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی نشریاتی ادارے ہارٹیز میں شائع خبر میں واضح طور پر انکشاف کیا گیا ہے کہ ماہ مئی میں صہیونی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے علاقے جبل الصبیح پہاڑ پر قبضہ کیا اور فلسطینیوں سے جھڑپوں میں گیارہ بے گناہوں کو قتل کیا۔
حازم قاسم نے تصدیق کی کہ اسرائیل کی ناجائز ریاست فلسطینی اراضی کو چوری کرنے کے علاوہ اس پرصیہونی غیر قانونی آبادکاری کے منصوبےکی ساششوں میں ہے جس کے لیے فلسطینی خاموش نہیں رہیں گے اور اپنے حق کے لیےآواز اٹھا تے رہیں گے۔