(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا پرانا نمبر بھی ہیک کرنےکی کوشش کی گئی تھی جبکہ بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے فون کی بھی ہیکنگ کی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھرکی اہم شخصیات کی جاسوسی کے لیے تیار کیے گئے اسرائیلی سافٹ ویئرسے وزیراعظم عمران خان کا نمبر بھی ہیک کرتے ہوئے خفیہ معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کی گئی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا پرانا نمبر بھی ہیک کرنےکی کوشش کی گئی تھی جبکہ بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے فون کی بھی ہیکنگ کی گئی۔
واضح رہے کہ دنیا کے16اداروں کی مشترکہ تحقیقات کے بعداسرائیلی کمپنی این ایس او کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی اس سوفٹ ویئر کمپنی نے فون ہیکنگ سافٹ ویئر سے دنیا کے کم سے کم50 ہزار شخصیات کے فون نمبرز ہیک کیے ہیں اور اسرائیلی جاسوسی کا دائرہ کم ازکم 50 ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔