(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسجداقصٰی آنے والے مسلمانوں کو زبردستی مسجد سے بے دخل کرتے ہوئے صہیونی فوج نے خواتین اور بچوں سمیت فلسطینیوں پر تشددکیا گیااور طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے ہینڈ گرنیڈ پھینکے، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ہوائی فائرنگ کی۔
اطلاعات کے مطابق مصر کے وزارت خارجہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوج کی جانب سےمسجد اقصٰی میں وقوف عرفہ کے اہم موقع پر جمع ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں پر آن لائن خطبہ حج سننے سے روکنے اور تشددپر شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصی کے معاملات کو طے شدہ معاہدے کے تحت چلایا جائے اور یہودیوں کو کمپاؤنڈ میں عبادت سے روکا جائے۔
مصر کے زیر انتظام مسجد اقصیٰ کے محکمہ اوقاف نے بھی واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے اوراسرائیل پر زور دیا ہے کہ طے شدہ معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز صہیونی فوج کی جانب سےمسجد اقصٰی میں وقوف عرفہ کےموقع پر فلسطینیوں پر مسجد میں داخلے پر پابندی لگائی گئی اورصہیونی انتہا پسندوں کو فلسطینی کمپاؤنڈ میں مذہبی رسومات کی اجازت دی گئی جس کے بعد فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کے سامنے شدید احتجاج کیا تاہم مسجد آنے والے مسلمانوں کو زبردستی مسجد سے بے دخل کرتے ہوئے صہیونی فوج نے خواتین اور بچوں سمیت فلسطینیوں پر تشدد کیا گیااور طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے ہینڈ گرنیڈ پھینکے، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ہوائی فائرنگ کی۔