• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

"مغربی کنارے میں حماس کے کارکنوں کی رہائی اسرائیل کے لئے سیکیورٹی رسک نہیں”

اتوار 04-07-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoners5

گیلاد شالیت کے بدلے اسلامی تحریک مزاحمت – حماس کے اسیروں کی رہائی کے بعد مغربی کنارے میں ان کی واپسی سے اسرائیل کو کوئی خطرا نہیں۔ اس امر کا انکشاف اسرائیلی سینٹرل کمان کے کمانڈر "آوی مزارحی” نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کیا ہے۔ اسرائیلی اخبارات نے صہیونی فوجی کمانڈر کے اس بیان کو نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔ یاد رہے کہ مسٹر آوی کا یہ بیان اسرائیل کی سیاسی قیادت کے موقف سے کلیتا متصادم ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم حماس کے اسیروں کو رہائی کے بعد مغربی کنارے واپس جانے کی اجازت نہیں دے سکتے، انہیں کسی دوسرے ملک جلاوطنی کی زندگی گذارنا ہو گی کیونکہ اپنے علاقوں میں ان کی واپسی اسرائیل کے ایک بڑا سیکیورٹی رسک ہو گی۔ مسٹر آوی کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی رہائی کے بعد مغربی کنارے میں واپسی سے اسرائیل کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ ہم نے اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ملکر ایسے افراد کی کڑی نگرانی کا منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔ اسرائیل اخبارت نے اعلی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حماس کے کارکنوں کی رہائی کے بعد مغربی کنارے میں واپسی پر تل ابیب کو کوئی خطرہ اس لئے نہیں کہ علاقے میں تنظیم کا انتظامی ڈھانچہ تقریبا ختم ہو چکا ہے۔ داخلی سلامتی کے اسرائیلی ادارے "الشاباک” کے لئے عباس ملیشیا کے ساتھ ملکر ان افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا آسان ہو گا۔ انہی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حماس کی مقبولیت سے خائف عباس ملیشیا مغربی کنارے میں آنے والے حماس کے ان حامیوں کو رہائی کے بعد کسی لمحہ تنہا نہیں چھوڑے گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.