(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رپورٹ کے مطابق ایران نے ڈرون طیاروں کی تعمیر اور اس کی پیداوار کی ٹیکنالوجی پوری طرح سے مقامی کر لی ہے اور تہران ایسے ڈرون بنانے میں بھی کامیاب ہو گیا ہے جو ریڈار کی پکڑ میں بھی نہیں آتے اور مناسب مقدار میں دھماکہ خیز مواد لے جا سکتے ہیں۔
صہیونی ریاست اسرائیل کے سینئر صحافی عاموس ہارئیل نے اپنی عسکری امور کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ میں اسرائیلی باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہےکہ ایران کی ڈرون توانائی سے اسرائیل شدید تشویش کا شکار ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج ایرانی ڈرون طیاروں کے مقابلے سے خوف میں مبتلا ہےجبکہ تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ایران نہ صرف اس ٹیکنالوجی کا مالک ہے بلکہ اس نے غزہ اور لبنان میں اپنے اتحادیوں کو بھی یہ ٹیکنالوجی دے دی ہے۔
اسرائیلی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ اس کے برخلاف اسرائیل، ایران کی طاقت سے بری طرح خوفزدہ ہے، خاص طور پر یہ کہ اب یہ ٹیکنالوجی ایران کے بہت سے اتحادیوں کے ہاتھ لگ چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے ڈرون طیاروں کی تعمیر اور اس کی پیداوار کی ٹیکنالوجی پوری طرح سے مقامی کر لی ہے اور تہران ایسے ڈرون بنانے میں بھی کامیاب ہو گیا ہے جو ریڈار کی پکڑ میں بھی نہیں آتے اور مناسب مقدار میں دھماکہ خیز مواد لے جا سکتے ہیں۔