(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) معاشی اور سیاسی حمایت کے بعد مراکش نے غیر قانونی صیہونی ریاست کی ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی حمایت حاصل کرنے کیلئے ایک اور معاہدہ کرلیا ، مراکش اور صہیونی ریاست کے درمیان سائبر وار کے میدان میں باہمی تعاون کے ایک معاہدے کی منظوری دی گئی ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست کے عبرانی ٹی وی چینل پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مراکش کے دار الحکومت "رباط” میں اسرائیلی سائبر اتھارٹی کے چیئرمین یگال اونا اور ان کے مراکشی ہم منصب جنرل مصطفیٰ الربیعی نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے ایک غیر معمولی سمجھوتے پر دستخط کئے۔
اس موقعے پر مراکش کے وزیر دفاع عبداللطیف لودی بھی موجود تھے۔معاہدے کے تحت سائبر وار کے شعبے میں تحقیق، اور سائبر آپریشنز میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔