(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج کو ماننا پڑا ہے کہ غزہ میں محاز آرائی کے دوران آئرن ڈوم نے غلطی سے اپنے ہی طیارے کو نشانہ بنالیا تھا۔
اسرائیل کے 12 چینل کی تصدیقی خبر کے مطابق دو ماہ قبل مقبوضہ فلسطینی محصور علاقہ غزہ پر اسرائیلی کی مسلط کردہ جنگ کے دوران مزاحمت کاروں کے راکٹوں کو روکنے کے لیے اسرائیل کا تیار کردہ جدید آئرن ڈوم غلطی سے اپنے ہی ایف 15 جیٹ کو نشانہ بناگیا ۔
اسرائیلی میڈیا کی جانب سے اس خبر کے نشر کیے جانے کے بعد سے صہیونی عسکری تجزیہ کاروں اور اسرائیلی عوام نے غاصب ریاست کی ڈیفنس سسٹم کے حوالے سےشک و شبہات کےکئی سوال اٹھا کر اپنے تحفظات کا اظہارکیا ہے۔
اسرائیلی فوجی ترجمان کے بیان کے مطابق میزائل اپنے ہدف تک پہنچ چکا تھا تاہم ، ایک میزائل غلطی سے مڑا اوراپنے ہی اسرائیلی فوجی جیٹ کا پیچھا کرنا شروع کردیا،واقعے میں اس جیٹ کی تباہی سے اسرائیلی پائلٹوں کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور پیچیدہ واقعہ ہے جس کی تحقیقات کے لئےمواد اکٹھا کر نا شروع کر دیا ہے۔