(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے علاء حميدان کو 21 مئی کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی شہر نابلس سے گذشتہ کئی ماہ کی کوششوں کے بعد ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی عدالت نے نابلس کے رہائشی علاء حميدان جومقبوضہ فلسطین کی تنظیم "بیت المقدس ہماری منزل "کے ترجمان بھی ہیں ان پر مزید پانچ ماہ کی قید کی سزا سنائی ہے۔
صہیونی فوج نے علاء حميدان کو 21 مئی کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی شہر نابلس سے گذشتہ کئی ماہ کی کوششوں کے بعد ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے 22 سے زائد عقوبت خانوں میں پابند سلاسل متعدد فلسطینی طرح طرح کے تشدد کا شکار ہیں اور اسرائیل کےان عقوبت خانوں میں نفحۃ، دامون، جلبوہ ، شطۃ، النقب، عوفر، مجد، هداريم، الرملۃ، عسقلان اور بئر السبع کی جیلیں شامل ہیں۔