(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جلد اور ہنگامی بنیادوں پر تعمیر نو کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور انسانی ہمدردی کے ناتے غزہ کے شہریوں کو تباہ کاری کے اثرات سے نکالا جائے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجر ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ فلپ لیزارنی نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے متاثر ہونے والے غزہ کے علاقے کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہےاور یہ ایک مختلف سیاسی ماحول کے تشکیل دیے جانے کے بغیر نا ممکن ہے۔
انہوں نےکہا کہ اسرائیلی حملوں سے ہونے والی تباہی کے بعد غزہ میں مزید خون خرابے سے بچاؤ کے لیے حقیقی سیاسی عمل کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیاکہ مصر کی ثالثی کے باعث 11روز سے جاری بمباری رکنے کے بعد غزہ کے ہزاروں شہری اپنی زندگیوں کے ٹکڑے اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں ایسے میں غزہ کے شہریوں کو تعلیم، روزگار، ملازمتوں تک مکمل رسائی عالمی امداد کے زریعے ہنگامی بنیادوں پر ہونی چاہیے۔