(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے شیخ الجراح کے رہائشی حسنی ابو حسین نے مقامی میڈیا میں شائع ہونےوالے خبروں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ترک حکومت کی جانب سے صیہونی آبادکاروں کو الشیخ جراح کے ملکیتی دستاویزات فراہم کئے گئے ہیں، انھوں نےکہا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے یہ وہی معلومات ہیں جو ہم نے اس سے قبل ذرائع ابلاغ کو فراہم کی تھی۔
انھوں نےکہا کہ جو دستاویزات ترک حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں اس میں کہا گیا ہے کہ صیہونی آبادکاروں کا الشیخ جراح اور اس کے قرب وجوار پر کوئی حق نہیں ہے، اس خبر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ صیہونی آبادکاروں کے پاس اس زمین کے حوالے سے جو دستاویزات ہیں وہ جعلی ہیں جس کو نالت شمعون ایسوسی ایشن نے 1972 میں جعلسازی سے تیار کرایا ، اس زمین کے قانونی وارث حجازی الثادی فلسطینی خاندان سے ہے، جو اس وقت شعفاط ضلع میں رہائش پزیر ہے، اور ان کے پاس موجود دستاویزات اسرائیلی قانون سے منظور شدہ ہیں۔