(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی عدالت نے قیدی کو رہائی کے بعد العیسویہ میں رہنے پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد مشروط ضمانت پر 17 جولائی 2021 تک انہیں اپنے گھر سے بے دخل کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں قابض اسرائیلی عدالت نےصہیونی جیل میں قید فلسطینی مدحت طارق العيساوی کو اس شرط پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا گیاہے کہ وہ اگلے اتوار تک مقبوضہ بیت المقدس سے 100 میٹر کے فاصلے پراپنےرہائشی علاقہ العیسویہ سے جلاوطن کیر دیے جائیں گے ۔
مدحت طارق کے بھائی رافت العیساوی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ صہیونی عدالت نے ان کے بھائی کو رہائی کے بعد العیسویہ میں رہنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد ان کی مشروط ضمانت پر 17 جولائی 2021 تک انہیں اپنے گھر سے بے دخل کر دیا جائے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ "عدالت نے10 ہزار شیکل کی ضمانتکے علاوہ 1500 شیکل کی مالی ضمانت پر مدحت طارق العيساوی کو رہا کیا ہے۔