• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی ر یاست کا غرب اردن کو اضافی پانی کی فراہمی کا  معاہدہ طے پاگیا

جمعہ 09-07-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صہیونی ر یاست کا غرب اردن کو اضافی پانی کی فراہمی کا  معاہدہ طے پاگیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) معاہدے کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے لیے پانی کی مقدار بڑھانے پر اتفاق کیا ہےجبکہ غرب اردن کے لیے اردن کی برآمدات سالانہ 70 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا گیاہے۔

 تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزصہیونی ریاست  اسرائیل اور اردن کے وزرائے خارجہ کےمابین عمان میں ایک خصوصی  ملاقات ہوئی جس میں صہیونی وزیرخارجہ یائرلیپد اوراردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی کے درمیان مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے لیے سالانہ برآمدات میں اضافے پر اتفاق رائے کر لیا گیا  ہے۔

معاہدے کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے لیے پانی کی مقدار بڑھانے پر اتفاق کیا ہےجبکہ غرب اردن کے لیے اردن کی برآمدات سالانہ 70 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا گیاہے۔

خیال رہے کہ اس وقت اردن 16کروڑ ڈالر مالیت کی اشیاء مغربی کنارے میں آبادفلسطینیوں کے لیے بھیج رہا ہے۔

صہیونی  وزیرخارجہ یائرلیپد  نے کہا ہے کہ اس سال کے دوران میں اردن کو پانچ کروڑ مکعب میٹر پانی فروخت کیا جائے گا۔

اسرائیل کے ایک عہدہ دار نے بتایا ہے کہ پانی کی اضافی مقدار سے اردن کوسپلائی دُگنا ہوجائے گی۔مئی 2021ء سے مئی 2022ء تک اردن کو قریباً پانچ کروڑ مکعب میٹر پانی مہیا کیا جائے گا جبکہ اتنی ہی مقدار میں پانی اس کو پہلے ہی مہیا یا فروخت کیا جاچکا ہے۔

اردن کے ایک عہدے دار کے مطابق اسرائیل 1994ء میں طے شدہ امن معاہدے کے تحت ہرسال ہاشمی مملکت کو تین کروڑ مکعب میٹر پانی مہیا کرتا ہے۔

Tags: اردناسرائیلایمن الصفدیفلسطینیمغربی کنارہیائرلیپد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.