(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی مذببی اور شرپسند سیاسی رہنماؤں نے مزعومہ ہیکل سلیمانی کے انہدادم کی یاد میں ایک اور اشتعال انگیز مارچ کا فیصلہ کیا ہے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ پر اختتام پزیر ہوگی۔
صیہونی ریاست کے عبرانی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یہودی مذہبی اور سیاسی رہنماؤں نے سرکاری سرپرستی میں 17 جولائی 2021ء کو پرانے بیت المقدس میں مزعومہ ہیکل سلیمانی کے انہدام کی یاد میں ایک غیرمعمولی جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد فلسطینیوں پر ارض مقدس پر اپنی طاقت کا اظہار کرنا ہے ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی آباد کاروں کی نئی اشتعال انگیزی مارچ میں اسرائیل کے مختلف علاقوں سے شرپسند صیہونی آبادکار شرکت کریں گے اور اگلے دن روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ سوگ منائیں گے ۔
واضح رہے کہ یہودیوں کا دعویٰ ہے کہ پہلا ہیکل بابل بادشاہ بخت نصر اور دوسرا رومن فسباسیان نے مسمار کیا تھا۔اسرائیل سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں موجود یہودی ہیکل کے انہدام کی یاد میں ہرسال جلوس نکالتے اور مظاہرے کرتے ہیں۔