(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رپورٹ میں بین الاقوامی امدادی گروپ کے ایک رکن کرسٹوفر ہولٹ نے بتایا کہ علاقے میں 35 بچوں سمیت کم از کم 65 افراد بےگھر ہوگئےجبکہ اسرائیلی بمباری سے ہر شئے تباہ ہوچکی ہے۔
یورپی یونین کے تعاون سے بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں کے تعاون سےمقبوضہ فلسطین میں وادی اردن میں صہیونی فوج نے فلسطینی بیڈوین کمیونٹی حمزہ البقاعی کو مسمار کردیا جس میں بین الاقوامی برادری کے ذریعے فراہم کردہ رہائش اور کاشتکاری کے ڈھانچے بھی مکمل طور پر تباہ کردیےگئے۔
بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں کے ایک گروپ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اوسلو معاہدےکے تحت، مقبوضہ مغربی کنارے کایہ 60 فیصد حصہ وادی اردن جسے ایریا سی کی درجہ بندی دی گئی تھی اور جو مکمل اسرائیلی فوج اور سول کنٹرول میں ہے، اس علاقے میں وہ فلسطینی باشندے باقی رہ گئے ہیں جو بنیادی طور پر4000 کے قریب بھیڑوں کو پالنے کے بعد اپنا روزگار کماتے تھے اسرائیلی تباہ کن بمباری اور جاری مظالم سےایک بار پھر بے گھر ہوگئےہیں۔
رپورٹ میں بین الاقوامی امدادی گروپ کے ایک رکن کرسٹوفر ہولٹ نے بتایا کہ علاقے میں 35 بچوں سمیت کم از کم 65 افراد بے گھر ہوگئےجبکہ اسرائیلی بمباری سے ہر شئے تباہ ہوچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے لیے یورپی یونین نے گذشتہ انہدام کے بعد رہائش کے لیے تعمیر نو میں مدد کی ہےتاہم نومبر 2020 کے بعد یہ ساتویں بار ہےجب اس شہر کو راکھ کا ڈھیر بنایا گیا ہے۔