• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی فوج  نے فلسطینی علاقے میں پانی کی فراہمی معطل کردی

منگل 06-07-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی فوج  نے فلسطینی علاقے میں پانی کی فراہمی معطل کردی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی عہدیدار کا بیان ہےکہ صہیونی حکام علاقے میں بسنے والے فلسطینیوں کو ہراساں کرتے ہوئے علاقے سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں جس کے باعث وہ یہاں فلسطینیوں کی زندگیوں کو مشکل بنارہے ہیں اور انہیں علاقے سے بے دخل ہونے پر مجبور کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فورسز نے آج مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں واقع فلسطینی علاقہ مسافر یطامیں پینے کے صاف  پانی کی لائنیں توڑ دیں جس کے باعث علاقے میں صاف پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

دیوار علیحدگی اور آبادکاری کے خلاف عوامی کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر شرحب جبور کے بیان کے مطابق اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے علی الصبح علاقے پر چھاپہ مارا اور صہیونی بلدیہ کے بلڈوزروں کے استعمال سےفلسطینی کمیٹیوں کی جانب سے علاقے کو مہیا  کیے جانے والےپانی کی پائپ لائنوں کو تباہ کرنا شروع کردیا جبکہ احتجاج کرنے والے درجنوں فلسطینیوں کو قابض فوج نے علاقے میں داخل ہونے سے روکا اورتشدد کرتے ہوئے کم سے کم  تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

شرحب جبور کا کہنا تھا کہ صہیونی حکام علاقے میں بسنے والےفلسطینیوں کو ہراساں کرتے ہوئے علاقے سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں جس کے باعث وہ یہاں فلسطینیوں کی زندگیوں کو مشکل بنا تے ہوئے ایسی کارروائیوں سےانہیں علاقے سے بے دخل ہونے پر مجبور کر رہے ہیں۔

خیال  رہے کہ صہیونی آباد کاروں کی فلسطینیوں سے چھینی گئی اس اراضی کو اسرائیلی حکام فلسطینیوں کو واپس دینے کا ارادہ نہیں رکھتے جس کے بعد تقریبا 2 ماہ سے فلسطینیوں  نے اپنی زمین کو صہیونیوں  سے پاک کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئےاحتجاجی سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور صہیونی فوج سے روزانہ کی بنیاد پر تصادم جاری ہیں۔

الاحتلال يدمر خطوط مياه في منطقة الجوايا بمسافر يطا جنوب #الخليل.

تصوير: ساري جرادات pic.twitter.com/xqiIQlIyw2

— شبكة قدس الإخبارية (@qudsn) July 6, 2021

Tags: اسرائیلی فوجیصہیونیئزمفلسطینی باشندےمسافر یطامقبوضہ مغربی کنارہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.